ہندوستان نے پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے نام پر آٹھ جدید جنگی طیارے ایف -16 دینے کے امریکی فیصلے پر سخت اعتراض کیا ہے اور سرکاری طور پر اس کی سخت مخالفت کے اظہار کے لیے امریکہ کے سفیر رچرڈ ورما کو
وزارت خارجہ میں طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے آج یہاں یہ اطلاع دی۔
انہوں نے کہا،’’ہم اوبامہ انتظامیہ کو پاکستان کو ایف -16 طیاروں کے فروخت کے نوٹیفکیشن جاری کرنے کے فیصلے سے مایوس ہیں